تعلیمی ادارے ہر گز نہ کھولے جائیں وزیرصحت نے انتہائی سختی سے خبردار کردیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی وزیر صحت نے عذرا سکول کھولے جانےکی مخالفت کردی ہے۔ ،کہتی ہیں تعلیمی ادارے اس وقت تک نہ کھولے جائیں جب تک وائرس پھیلنےکی شرح تین فیصد نہ ر ہ جائے۔کلاس روم میں بچوں کے ساتھ بیٹھنے سے کورونا کا پھیلاؤ بڑھ

سکتا ہے، ملک میں ویکسی نیشن کی اشد ضرورت ہے، لگتا ہے ہم آخری ملک ہوں گے جہاں ویکسین آئے گی۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے بات ہوئی ہے کہ ویکسین کہاں سے ، کس مینوفیکچر سے ، کتنی اور کس ٹائم فریم میں لی جائے؟ابھی تک ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ ویکسین کتنی اور کس ٹائم فریم میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل مرحلہ ہے کیونکہ 70سے 80 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us