کراچی میں مردہ حالت میں ملنے والا خواجہ سرا درحقیقت مرد نکلا جسم پر لگے ہوئے کٹ کس چیز کے ہیں،یہاںکہاں سے آیا تہلکہ خیز انکشافات


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد سے ملنے والی لاش جس کےبارے میں یہ سمجھا جارہا تھاکہ یہ کسی خواجہ سرا کی ہے۔ ایک مرد کی نکلی۔ حسن ابدال کا رہائشی شخص کراچی چلا گیا تھا جہاں اس نے ایک خواجہ سرا کا سوانگ بھر کے سگنلز پر بھیک مانگنا شروع کردی تھی۔ گزشتہ روز اس کی انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں لاش ملی تھی۔ مرنے والے کے جسموں پر کٹ لگے ہوئے ہیں تاہم پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ طبعی موت ہے اور لاش کو چوہوں

نے کاٹ کھایاہے۔ متوفی کے بیٹے کے مطابق دو روز قبل والد نے بتایا تھا کہ اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اس کے بعد وہ رابطے میں نہیں تھے۔حسن ابدال کا رہائشی اہلِ خانہ کا پیٹ بھرنے کےلیے کراچی آکر خواجہ سرا بن گیا، سگنلز پر بھیک مانگا کرتا تھا، بیوی بچوں والا تھا۔گزشتہ رات ملنے والی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی تھی جس کا پوسٹ مارٹم آج سہہ پہر تک نہیں ہو سکا تھاپوسٹ مارٹم میں 18 گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر ڈاکٹر کی عدم موجودگی، سامان کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوئی یا یہ پولیس کی غفلت ہے، یہ تعین نہیں ہو سکا۔اس شخص کا نام زمان ہے، عمر 45سال ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us