مجھےایک لڑکی پسند تھی لیکن میں ڈر کے مارے اظہار نہیں کر پایا پھر ا س کی کسی اور سے شادی ہوگئی ، 20سال بعد وہ مجھے ملی تو اس نے مجھے ایک ایسی بات کہی دی۔۔ سلمان خان نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ ہٹا دیا


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معروف فنکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں ایک لڑکی پسند تھی جسے وہ شادی کا پیغام بھیجنا چاہتے تھے کہ کہیں وہ انھیں ٹھکرا ہی نہ دے۔سلمان کو اجے دیوگن اور کاجول نے جھوٹ پکڑنے والی ایک مشین پر بٹھا دیا۔ جہاں پران سے سوال کیا گیا کہ کوئی ایسی لڑکی ہو جسے وہ پسند کرتے ہوں لیکن اظہار نہ کر پائے ہوں۔ اس پر سلمان خان نے بتایا کہ پندر ہ بیس سال پہلے وہ ایک لڑکی

کو بہت پسند کرتے تھے لیکن ریجیکٹ ہونے کے ڈر سے اس سے کچھ کہہ نہیں پاتے تھے۔ جس کے بعد اس لڑکی کی کسی اور سے دوستی اور پھر شادی ہوگئی ۔ چند روز قبل وہ لڑکی مجھے ملی تھی ۔ وہ نانی دادی بن چکی تھی اس نے انھیں بتایا کہ وہ بھی انھیں پسند کرتی تھی۔ اب اس کے پوتے نواسے ان کے فین بن چکے ہیں۔سلمان کہتے ہیں کہ اگر ان کی شادی ہوگئی ہوتی تو اب تک وہ بھی دادا بن چکے ہوتے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us