عوام کی زندگیاں دائوپرنہیںلگاسکتے ،کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسز ،حکومت کالاک ڈائون لگانےکافیصلہ


پشاور(ویب ڈیسک )صوبے میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ کیاہے،سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں حیات آباد ،یکہ توت ومچنی روڈ وورسک روڈ خوشحال ٹاؤن کوہاٹ روڈ شامل ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران

پشاور میں کورونا کیسز میں اضافہ پر 5 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ کیاہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاورمیں یکہ توت تھانہ کی حدود میں سمارٹ لاک ڈاوَن کیا جائے گا ، سمارٹ لاک ڈاوَن حیات آباد فیز 3اور 5کے مختلف سیکٹرز میں لگایا جائے گا ، ورسک روڈ اور کوہاٹ روڈ کے 2مقامات پر بھی لاک ڈاوَن ہوگا ،سمارٹ لاک ڈاوَن کے دوران ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہوگی ،ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکاکہنا ہے کہ لاک ڈاوَن کا نفاذ شام6 بجے سے ہوگا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us