تمام کھلاڑی ہوٹل کے ہال میں جمع ہوجائیں ،جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ ایساکیوں کیاگیا؟جانیں


کراچی (ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 14 سال کے طویل عرصے کے بعد تاریخی دورے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے جس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا ٹیسٹنگ کیلئے انہیں ہوٹل کے ہال میں جمع کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے جس

کے نتائج آنے تک تمام لوگ قرنطینہ میں رہیں گے اور نتائج کلیئر آنے کی صورت میں کل سے تمام کرکٹرز کراچی جم خانہ میں ٹریننگ کر سکیں گے۔ جنوبی افریقی کرکٹرز 22 جنوری تک جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کریں گے اور 23 جنوری سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کا آغاز ہو گا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہو گا جبکہ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، آخری مرتبہ جنوبی افریقہ 2007ءمیں پاکستان آئی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیریز ہوتی رہی ہیں اور پاکستان نے جنوبی افریقہ کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us