سالگرہ کی تقریب پرچھاپہ مہنگاپڑ گیا،پولیس اہلکارکس کے ہتھے چڑھ گئے ،پولیس فورس کوشرم سے پانی پانی کردینے والی خبرآگئی


چنیوٹ (ویب ڈیسک )سالگرہ پارٹی میں چھاپے کے بعد احتجاج کے دوران آنیوالے پولیس اہلکار کو خواجہ سرائوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی موقع پر موجود عوام نے جان خلاصی کروائی ، مذاکرات کرکے ٹریفک کے لیے سڑک کھلوادی گئی اور آخری اطلاعات تک پولیس کے احتجاج مکمل طورپر ختم کروانے کے لیےمظاہرین کیساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خواجہ سرائوں کی سالگرہ تقریب پر تھانہ سٹی پولیس نے

چھاپہ مارا جس دوران اہلکاروں اور خواجہ سرائوں کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی اور پارٹی بد نظمی کا شکار ہوگئی ۔ اس کے بعد خواجہ سراء کمیونٹی ختم نبوت چوک پر نکل آئی اور سرگودھا روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کرکے پولیس کیخلاف نعرہ بازی کی ، سڑک کھلوانے کے لیے پولیس اہلکار محمد حنیف موقع پر آیا تو خواجہ سرائوں نے انہیں پکڑ کر لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تاہم عوام نے ان کو چھڑوایا۔ بعدازاں ڈی ایس پی سٹی موقع پر پہنچے اور ابتدائی مذاکرات کے بعد چوک کو ٹریفک کیلئے کھلوایا جس کے بعد مزید تفصیلات مذاکرات اس خبر کے فائل ہونے تک جاری ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us