بھارتی کرکٹ ٹیم کوبڑاجھٹکا،ریڑھی کی ہڈی سمجھے جانیوالے کھلاڑی کےگھرصف ماتم بچھ گئی


لاہور(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کے والد چل بسے جس پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کرونل پانڈیا ان دنوں سید مشتاق علی ٹرافی کیلئے میچز کھیل رہے تھے لیکن اب والد کے انتقال کے بعد وہ سید مشتاق علی ٹرافی سے دستبردار

Advertisement

ہوگئے ہیں۔ ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کے والد کے انتقال پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں سابق بھارتی آل راؤنڈ عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں نے پہلی بار موتی باغ میں انکل سے ملاقات کی تھی۔ وہ اس بات کے بہت شوقین تھے کہ ان کے دونوں بیٹے بہترین کرکٹ کھیلیں۔‘دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’ہردیک اور کرونل کے والد کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔ میں نے ان سے ایک دو بار بات کی تھی، وہ زندگی سے بھرپور

اور ایک خوشگوار انسان تھے۔‘ آخر میں ویرات کوہلی نے اس مشکل گھڑی میں ہردیک پانڈیا اور کرونل پانڈیا کو مضبوط رہنے کی تلقین بھی کی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us