مودی نے پہلے ہی بتادیاتھاکہ پلوامہ حملہ ہونے والاہے کیمرہ لیکرپہنچو پاکستان کے جنگی جہاز سری نگرپہنچ گئے ہیں اور۔۔۔بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی چیٹ لیک بھارت پاکستان کے خلاف کیامنصوبہ بنانے والاتھاجسے پاکستان نے ناکام بنادیا،تہلکہ خیز انکشافات


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے خلاف متناز بیانات دینے کے حوالے سے مشہورارنب گوسوامی کابھارتی تاریخ کاسب سے بڑاسکینڈل سامنے آیاہے ۔بھارتی پولیس نے ارنب گوسوامی کے واٹس ایپ چیٹ کے 500صفحات لیک کردئیے۔جس کے بعد سب واضح ہوگیاہے کہ کس طرح اس شخص نے اپنے پروگرامز کے لیے ٹی آرپی لی۔کس طرح اس نے

Advertisement

مودی کاسہارالیکردوسرے چینلز بندکروائے۔اس کی پلوامہ ڈرامے کے حوالے سے بھی چیٹ لیک ہوگئی جس میں کہاگیاکہ میں گرائونڈ پر پہلے ہی موجود تھاجب بھارتی فوجیوں کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔چیٹ میں یہ بھی لکھاتھاکہ اس نے کہاکہ ہم لوگوں نے جشن منایاجب پورابھارت سوگ میں ڈوباہواتھااورپاکستان پرالزام لگائےجارہے تھےہم نے جشن اس لیے منایاکیونکہ ہماراوہ مقصدپوراہونے جارہاہے جوہم نے کرناہے۔بالاکوٹ حملے سے تین دن پہلے یہ اپنے دوست کوچیٹ پربتاتاہے کہ پاکستان کے خلاف کچھ بڑاہونے والاہے۔اوراچانک ہم سارے کاساراملبہ پاکستا ن پرڈالیں گےتم صرف انتظارکرو۔پھربالاکوٹ کاڈرامہ ہوتاہے۔اس نے اپنے دوست کوبتایاکہ ہم جوکام کرنے جا رہے ہیں اس کے بعد مودی بہت بڑالیڈر بنے گااس کادوست آگے سے کہتاہے کہ جوحملہ ہواہے اس سے تومودی الیکشن جیت جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل آصف غفور نے بھی کہاتھاکہ مودی نے یہ ساراڈرامہ الیکشن جیتنے کے لیے کیا۔اس کادوست کہتاہے کہ ارنب گوسوامی جوحملہ

ہواہے جس کے بارے میں پاکستان بتارہاہے تم اسی کی بات کررہے تھےاس نے کہاکہ ابھی بڑاکچھ ہوناہے۔اس چیٹ کے مطابق مودی ارنب گوسوامی کوہدایت دیتاہے کہ آپ لوگوں نے پوری طرح پاکستان پرملبہ ڈالناہے۔اس چیٹ میں یہ کہتاہے کہ پاکستان کے طیارے سری نگر تک پہنچ چکے ہیںاوروہ ابھی تک نکلے نہیں۔ارنب گوسوامی کویہ ٹاسک دیاگیاتھاکہ جب ہم یہ کام کریں گے توآپ لوگو ں نے پاکستان کے خلاف بولناشروع کردیناہے۔لیکن ان کایہ منصوبہ اس وقت ناکام ہوگیاجب پاکستان نےپلٹ کروارکردیااورسونے پہ سہاگاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس نے بھارتی میڈیاکی بولتی بندکردی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us