ڈالر اور سعودی ریال کی قدر میںایک ہفتے کے دوران کتنا اضافہ ہواہے ؟ رپورٹ جاری کر دی گئی


لاہور (ویب ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سعودی ریال بھی مہنگا ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 160.17 روپے سے مہنگا ہو کر 160.33 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت

میں 10 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 40 پیسے کا ہو گیا ۔انٹر بینک مارکیٹ میں یورو کی قیمت میں 50 پیسے کمی دیکھنے میں آئی اور یورو 195 روپے پر بندہوا، ایک ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ ڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر 219 روپے کا ہو گیا ، سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 4.65 روپے پر بندہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us