مشرف کی والدہ نے مرنے سے قبل اپنی آخری خواہش کیابتائی کیاسابق صدر اپنی والدہ کی خواہش پوری کرنے پاکستان آئیں گے؟


دبئی(ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 100 برس تھی۔ بیگم زرین کی طبیعت 2013 سے ناساز تھی اور وہ یو اے ای میں زیر علاج تھیں۔آل پاکستان مسلم لیگ کے مطابق بیگم زرین مشرف کی یہ آخری خواہش تھی کہ انہیں پاکستان میں دفن کیا جائے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بھی دبئی میں زیر علاج ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ

آئیں گے یا نہیں۔دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم زرین اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us