وزیر صحت کرونا وائرس کا شکار ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل


بیروت( آن لائن )لبنان میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ نگراں حکومت کے وزیر صحت حمد حسن کے کرونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے بیان میں کہاگیاکہ حسن کو علاج کے واسطے سینٹ جورج ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔غور طلب بات یہ ہے کہ نئے سال کی تعطیل کے بعد لبنان کے ہسپتالوں کو کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سامنا ہے۔ اس کے

سبب کرونا کے پیچیدہ کیسوں کو لینے کے حوالے سے ان ہسپتالوں کی صلاحیت ختم ہو رہی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us