سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ،فی تولہ قیمت کہاں تک جاپہنچی ،جان کرکنواروں اورخریداروں نے سرپکڑ لیے


لاہور(ویب ڈیسک ) شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ۔جمعتہ المبارک کے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونا 200روپے فی تولہ مہنگا ہوا۔سونے کی بلند ترین قیمتوں کے باعث صرافہ بازار اور مارکیٹیں گاہکوں سے خالی دکھائی دیں.تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 200روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ

بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 13ہزار 100روپے رہی ۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 3ہزار 675 روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 98ہزار962روپے کا رہاجبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1320 روپے رہی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us