اسلام آباد(ویب ڈیسک)ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے، وزارت خزانہ نے اوگرا کی تجاویز پر مبنی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اضافے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
واضح رہے اوگرا نے گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا جس پر حکومت نے 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔