بچوں نےبہت موجیں کرلیں ، اس سال گرمیوں کی چھٹیا ں نہیں ہوں گی ۔۔حکومت نے سخت فیصلہ کرلیا


لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے موسم گرما کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ایک تقریب کے دوران کیا۔تفصیل کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس برائے تعلیم سے وزیر تعلیم مراد راس نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں چیمبر کے صدر میاں مصباح، نائب صدر ناصر حمید، سرونگ سکولز صدر میاں رضا و دیگر موجود تھے۔وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ یکساں نصاب،

سنگل بک سمیت دیگر ایشوز پر سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ نجی سکولز کے حوالے سے مجوزہ قانون پر بھی مالکان کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ ایل ڈی اے ایکٹ اور مالی پیکج پر ہمدردانہ غور کرینگے۔سرونگ سکولز صدر میاں رضا نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب سے ملاقات اطمینان بخش رہی۔ مالی پیکج، مختلف ٹیکسز میں چھوٹ کے منتظر ہیں۔ وزیر تعلیم نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ حکام اور سرونگ سکولز کی کمیٹی بنانے کا بھی آرڈر دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us