جمعہ کے دن افسوسناک خبر۔شدید زلزلے نے تباہی مچادی،پورےعلاقے صف ہستی سےمٹ گئے،متعددہلاکتیں،سینکڑوں زخمی ، ہسپتالوں کی چھتیں بھی گرگئیں


جکارتا(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 34 ہو گئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ درجنوں عمارتیں گرگئیں اور پل تباہ ہوگئے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی

گئی جس سے کئی اسپتالوں کی عمارتیں بھی گرگئیں جس کے نتیجے میں عملہ اور مریض ملبے تلے دب گئے۔رپورٹس کے مطابق زلزلے میں اب تک 34 افراد کے ہلاک اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیاہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us