سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو بپھرے ہوئے کسانوںنے چاروں طرف سے گھیر لیا


چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نےآنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کی فلم گڈ لک جیری کی شوٹنگ رکوا دی ہے۔مظاہرین نے فلم کی شوٹنگ میں مصروف عملے اور اداکاروں کوگھیر لیا۔ اور کہا کہ بالی ووڈ نے ابھی تک متنازعہ قانون کےحوالے سے کوئی بھی بیان نہیں دیا۔جس پر فلم ڈائریکٹر نے

یقین دلایا کہ فلم کی ہیروئین جھانوی کپور اس حوالے سے ضرور بیان دیں گی جس کے بعد مظاہرین وہاں سے چلے گئے اور شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔بعد ازاں جھانوی کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ میں لکھا کہ کسان ہمارا دل ہیں اور میں ملک کو خوراک کی فراہمی کے لیے ان کے کردار کو تسلیم کرتی ہوں، مجھے امید ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکلے گا جو کہ کسانوں کے حق میں ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us