مسلمان بلے باز نے 37گیندوں پر سنچری بنا ڈالی


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کےایک ڈومیسٹک کرکٹر محمد اظہرالدین نے 37گیندوں پر سنچری بناڈالی۔ سید مشتاق علی ٹرافی میں اظہر الدین نے اپنی ٹیم کیرالہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین بلے بازی کی ۔اور ممبئی کے بالروں کا بھرکس نکال دیا۔ اظہرالدین رشبھ پانت کا32گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ممبئی کےوانکھیڈے سٹیڈیم میں اظہر نے

اپنی ٹیم کو ہدف کاکامیاب تعاقب کرنےمیں بھی مدد فراہم کی۔کیرالہ کو جیت کےلئے 20اوورز میں 197رنز کا ٹارگٹ ملا تھا۔ جس کےبعد اظہر الدین نے 9چوکوں اور 11چھکوں کی مدد سے صرف 54گیندوں پر137ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us