سونے کی قیمت میں بڑی کمی۔۔فی تولہ اتنا سستا ہوا کہ دکانوں پر رش لگ گیا۔۔ کنواروں اور خریداروں کیلئے شاندار خبر


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سونا فی تولہ 500 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 428 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 794 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر کمی سے 1839 ڈالر پر آگئی۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ دس گرام 1114.54 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 25.20 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us