پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11روپے 95پیسے اضافہ۔۔حکومت نے پاکستانی عوام پر بجلیاں گرادیں ۔۔ آج کی بڑی خبر


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل بھی 9 روپے

57 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us