بلاول کو امریکی صدر کی حلف بردار ی میں نہیں بلایاگیا،امریکہ نے وضاحت کردی،پیپلزپارٹی دعوت نامہ کہاں سے لائی؟نیا سوال کھڑا ہوگیا


واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنماء نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خبر مکمل طور پر جھوٹ ہے۔سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیموکریٹ رہنماء طاہر جاوید نے بتایا کہ بلاول سمیت کسی بھی دوسرے

Advertisement

ملک سے مہمان کو امریکی صدر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدارتی حلف برداری تقریب کے مہمانوں میں صرف کانگریس اراکین، ان کی اہلیہ اور سرکاری وفد مدعو ہیں۔ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی سفیر اسد مجید کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، تاہم وزیراعظم عمران خان سمیت کسی بھی دوسری شخصیت کو دعوت نامے کا علم نہیں۔ذرائع امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے کی صرف خبریں ہی پڑھیں ہیں، یہ بہت محدود تقریب ہے، مشکل ہے کہ باہر سے کوئی آئے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us