یوسف رضا گیلانی نے گلے لگانے ، مخدوم شہاب الدین نے مساج کرنے کی کوشش کی اور رحمان ملک کے نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی باتوں کا دی اینڈ ، صلح ہو گئی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بلاگر سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک کے مابین جاری قانون چپقلش کا ڈراپ سین ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی بلاگر بلاگر سنتھیا ڈی رچی اور سابق وزیرداخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک کی ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کے اندراج کی درخواستیں واپس لینے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔سنتھیا ڈی رچی وکیل کے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ کے مطابق سنتھیا رچی نے کیس واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھیں۔ فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز واپس لینے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔سنتھیا رچی اور رحمان ملک کے وکلا نے درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیں۔
خاتون بلاگر کے وکیل عمران فیروز کے مطابق ان کی موکل سنتھیا رچی نے رحمان ملک پرزمقدمہ درج کرنے کی درخواست لینے کی ہدایت ہے کہ جب کہ دوسری جانب سنتھیا ڈی رچی پر اندراج مقدمہ کی درخواست واپس لینے کہ استدعا کر دی۔سنتھیا رچی اور رحمان ملک دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کر رکھے تھے تاہم اب دونوں نے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
امریکی شہری خاتون سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی ۔ انہوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر ز جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا

الزام عائد کیا تھا۔سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پیپلزپارٹی کی قیادت پر مزید الزامات عائد کیے، انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے نامناسب طریقے سے گلے ملنے کی کوشش کی، مخدوم شہاب نے کندھے پر مساج کی کوشش کی،رحمان ملک نے نشہ آور مشروب پلانے کے بعد زکا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک نے ویزے کا مسئلہ حل کرنے کا کہہ کربلوایا تھا۔
وہاں پر رحمان ملک نے مجھے نشہ آور مشروب پلایا۔ رحمان ملک نے نشہ آور مشروب پلانے کے بعد زکا نشانہ بنایا۔ سنتھیا رچی نے الزامات کے حق میں مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے نامناسب طریقے سے گلے ملنا چاہا۔ جبکہ مخدوم شہاب نے کندھے پر مساج کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں تحقیقات کا سامنا کرنے کو

تیار ہوں۔ سنتھیا رچی نے کہا کہ بےنظیر کا احترام کرتی ہوں۔ بےنظیرسے متعلق معلومات پیپلزپارٹی کے سینئیر لوگوں نے دیں۔امریکی خاتون کے الزامات پر پیپلز پارٹی نے قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا جس پر سنتھیا کو 9 جون کو جسٹس آف پیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us