معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی ہو گئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن مستعفی ہو گئے۔ انھوںنے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کردیا۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ معاون خصوصی وزیراعظم ندیم افضل چن نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع نے بتایا

ہے کہ ندیم افضل چن وزرا کے رویے سے ناراض تھے۔ ندیم افضل چن نے سانحہ مچھ کے واقعے پر وزیراعظم کے بیان پر بھی مایوسی ظاہر کی تھی۔ کئی صحافیوں نے کافی عرصہ قبل انکشاف کیا تھا کہ ندیم افضل چن دوبار ہ پیپلزپارٹی میں شامل ہونےکےلئے پر تول رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us