معروف اداکار ورون دھون کی شادی ،کسی کو خبر تک نہ ہوئی؟ان کی دلہن کون ہے ؟ مداحوں کیلئے بڑ جھٹکا


ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون رواں ماہ اپنی گرل فرینڈ نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ورون اس ماہ بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔خبریں

Advertisement

سرگرم ہیں کہ 2020 میں کورونا کے پیش نظر اس جوڑے کو اپنی شادی کا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا تاہم اب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ورون دھون نے فائیواسٹار ہوٹل کی بکنگ کے لیے علی باغ کا دورہ کیا ہے۔اگرچہ ورون دھون اور ڈیزائنر نتاشہ دلال دونوں کے خاندانوں کی جانب سے اب تک شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورون اور نتاشا کی شادی پنجابی رسم ورواج کے تحت ہوگی تاہم کووڈ کے باعث شادی کی تقریب محدود مہمانوں (200 افراد) پر مشتمل ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ورون دھون کا بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کورونا صورتحال بہترہونے پر شاید وہ اور نتاشا شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us