اسامہ بے گناہ تھا۔۔ اسلام میں نوجوان کو قتل کرنےوالے پولیس اہلکارو ں نےا عتراف کرلیا، اسے کیوں قتل کیا گیا،تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی رپورٹ عدالت میں پیش


اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے قتل کیس میں تفتیشی افسر نے کہا ہے کہ ملزمان اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی جان گئی۔وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں جج راجا جواد عباس نے اسامہ

ستی قتل کیس کی سماعت کی، جہاں گرفتار پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان کو میڈیا سے چھپاکر عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا، اس دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات نظر آئے۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کی استدعا کی اور کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی جان گئی، جس پر جج نے پوچھا کہ کیا آپ نے ملزمان کا بیان قلمبند کر لیا ہے، اس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ تاحال ملزمان کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند نہیں ہو سکا۔بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کرلی۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسامہ ستی کے والد ندیم ستی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واقعہ کے انکوائری رپورٹ سے متعلق بات چیت کی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ دیکھ لیں، اگر آپ مطمئن ہیں تو اس رپورٹ کو آگے بھجوایا جائے گا۔وزیر داخلہ نے انہیں بتایا کہ وزیراعظم اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ اسامہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں، حکومت پوری مدد کرے گی۔انہوں نے ندیم ستی سے کہا کہ اگر آپ نے

ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے تو میں آپ کے جواب کا منتظر ہوں، آپ آگاہ کریں گے تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔ٹیلی فونک گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے،اسامہ کا واقعہ بہت بڑا اور قابل مذمت ہے، حکومت آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے ہمیشہ لیے تیار ہے کیونکہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us