کانگریس پر حملہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف اب تک کا سب سے بڑ ااقدام اٹھا لیا گیا


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر کوعہدے سے ہٹانے کامطالبہ زور پکڑگیا،25 ویں ترمیم بحال کرتے ہوئے ٹرمپ کو ہٹانے کی قراردادمنظورکرلی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں 25 ویں ترمیم بحال کرتے ہوئے قراداد پر ووٹنگ ہوئی ،قراردادکی حمایت میں 223 اور مخالفت میں205ووٹ ڈالے گئے ، ری پبلکن میں ایک رکن نے ٹرمپ مخالف ووٹ کاسٹ کیا، ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی پرووٹنگ کل ہوگی۔

دوسری جانب نائب صدر مائیک پنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کو 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی۔ اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم امریکی تاریخ اور روایات کی قدر کرتے ہیں، 25 آئینی ترمیم سے مجھے صدارت سے ہٹانا میرے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت پرامن رہنے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us