لاہور دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل۔۔۔۔ لاہور سمیت دنیا کے کتنے شہروں کا انتخابات کیاگیا؟پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دینےوالی خبر


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سال 2021 میں سیاحوں کے لیے 52 بہترین مقامات کی فہرست میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو بھی شامل کیا ہے۔دنیا بھر میں پاکستان کے سیاحتی تشخص کا اعتراف کیا جانے لگا ہے۔ امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے تاریخی اہمیت دی ہے۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ پاکستانی

مقامات کو سیاحت کے لیے عالمی سطح پر منتخب کیا گیا ہو۔اپنے لذیذ کھانوں اور خوبصورت لینڈ سکیپس کی بناء پر لاہور کو دنیا کے ان 52شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو2021میں سیاحت کے لئے پسندیدہ ترین جگہیں ہو سکتی ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے اپنے قارئین کی رائے پر مبنی ایک سروے کا انعقاد کیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ2020 کے تاریک سال میں دنیا کے کن شہروں نے انہیں متاثر کیا؟ کس شہر نے انہیں سکون کے لمحات فراہم کیے؟اخبار پڑھنے والے افراد نے2 کے قریب شہروں کے بارے میں اپنی رائے بھیجی جس میں سے لاہور سمیت 52 شہروں کا انتخاب کیا گیا۔جریدے کے مطابق یہ 52 شہر 2021 میں سیاحت کے حوالے سے پسندیدہ ترین جگہیں ہونگی۔امریکی جریدے نے لاہوریوں کی زندہ دلی، مہربان فطرت، مہمان نوازی، لذیذ کھانے، سردیوں میں دھند کے پار سے چھلکتی روشنیوں کے نظارے، بادشاہی مسجد اور دیگر مغلیہ عمارتوں کو شہر کے حسن کا شاہکار قرار دیا۔ لاہور کے بارے میں رائے دینے والوں کے تاثرات کو امریکی جریدے نے بیان کیا کہ سردیوں میں لاہور آپ کیلئے بانہیں کھولتا ہے، آپ کو کھلاتا ہے اور

پھر گلے سے لگا لیتا ہے۔امریکی جریدے کی فہرست کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے بھی شیئر کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us