ملک کے اہم ترین علاقے میں پولیوٹیم پرفائرنگ ،تشویشناک اطلاعات موصول


رک(ویب ڈیسک) نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔نجی خبررساں ادارےکے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں اورکرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس

اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ڈی پی اوکرک کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم محفوظ رہی ہے، شہید اہلکار کی میت قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کی نوعیت جاننے اورملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us