موبائل فون پر بات کرتے ہوئے خاتون30فٹ اونچے پل سے نیچے گر گئیں اور پھر ۔۔۔!یہ نیوزہر اس بندے کیساتھ شیئر کریں جو ہر کام کرتے وقت موبائل استعمال کرتا ہے ،


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )موبائل فون پر بات کرتے ہوئے خاتون30فٹ اونچے پل سے نیچے گر گئیں ۔۔ بھارت میں ایک خاتون موبائل فون پر بات کرتے ہوئے 30 فٹ کی اونچائی سے نیچے گر گئیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان خاتون موبائل سے ویڈیو کال کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کے سامنے جی ٹی روڈ پر پل سے نیچے گر پڑی۔

تقریباً 30 فٹ کی اونچائی سے گرنے کے بعد خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ خاتون کے موبائل اور بیگ سے ملے کارڈز سے ان کی شناخت انجلی رانی کے نام سے ہوئی، موبائل سے ملنے والے نمبروں کے ذریعے پولیس نے خاتون کے اہلخانہ کو بھی اطلاع دے دی۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us