48گھنٹوں میں مجھے لاہور صاف چاہیے ۔،صوبائی دارالحکومت میں گندگی کے ڈھیر،وزیراعلیٰ پنجاب برس پڑے


لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور میں گندگی کے ڈھیرلگنے پر انتظامیہ پر برس پڑے اور کہا ہے کہ لاہور کو کچرا خانہ بڑھا دیا ہے ،48گھنٹوں میں مجھے لاہور صاف چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی و ستھرائی سے متعلق اجلاس میں کیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب بھی میں نے لاہور کا وزٹ کیا مجھے

کچرے کے ڈھیرملے ،لاہور کو کچرا خانہ بنا دیا گیا ہے کوئی صفائی ستھرائی نہیں کی جارہی ۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ملکر لاہور کی صفائی کریں اور مجھے کہیں کچرے کا ڈھیر نظر نہ آئے ۔انہوں نے انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے پاس 48گھنٹے ہیں مجھے لاہور کلین چاہیے ورنہ آپ سب کے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے صفائی کے کام کو مانیٹر کیا جائے گا۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us