ایسوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے 14سالہ ملازمہ کو حیوانوں کی طرح مارنے میاں بیوی اپنے انجام کو پہنچ گئے


سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلوملازمہ پر میاں بیوی کےوحشیانہ تشدد کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنا دیاہے اور دونوں کو جیل بھیجنےکا حکم دے دیا ہے۔گزشتہ روز سیالکوٹ میں 14 سال کی گھریلو ملازمہ کو محلے والوں کی نشاندہی پر ایک گھر سے بازیاب کرایا گیا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں لڑکی پر تشدد ثابت ہوا تھا۔پولیس نے لڑکی پرمبینہ

تشدد کرنے والے میاں بیوی کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے میاں بیوی کو جیل بھجوانے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھاکہ باپ نے ادھار لیا تھا، رقم واپس نہ دینے پر اسے گھر پر رکھا ہوا تھا، مالکان روزانہ تشدد کرتے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us