ڈاکوئوں کے ستائے شہریوں نے بھارہ کہو مری روڈ بند کردیا


اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں اضافے کے پیش نظر بھارہ کہو کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ،بھارہ کہو مری روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے بھارہ کہو میں گزشتہ روز ڈکیتی کی ایک واردات میں مزاحمت پر دو دکانداروں کو ڈاکوئوں نے شدید زخمی کردیا تھا جس کے

باعث پیر کی صبح بھارہ کہو کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت اور پولیس کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ ٹریفک کے لئے مکمل بند ردیا ۔مظاہرین نے اس موقع پر وفاقی حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں اور تاحال احتجاج جاری ہے ۔مقامی اتنظامیہ یا پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ابھی تک حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی شخص نہیں پہنچا۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us