نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں کہ عدالت نےانھیں بے گناہ قراردیاہے پاکستان کے خلاف کیس جیتنے والی برطانوی فرم سابق وزیر اعظم کا پول کھول دیا


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن کے خلاف 28ملین ڈالرز کا کیس جیتنے والی برطانوی فرم براڈشیٹ نے نوازشریف کے اس بیان کو جھوٹ پر مبنی قراردے دیا ہے جس میں انھوںنے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی عدالتوں نے ان کو بے گناہ قراردیاہے۔اثاثے برآمدگی کی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کیو مساوی کا کہنا ہے کہ نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں، براڈ شیٹ کے

عدالتی فیصلے نے انہیں بے گناہ ثابت نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کا ہمارے حق میں فیصلے کو نوازشریف غلط طور ہر اپنی بیگناہی سے جوڑ رہے ہیں، اگر عمران خان چاہیں تو کرپٹ عناصر کے خلاف تحقیقات میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مدد کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں ان کی فرم سے نوازشریف حکومت کے خلاف تحقیقات کے لیے کہا گیا، ہم نے واضح کیا کہ سیاسی بنیادوں پر کسی کو نشانہ بنانے میں کردار ادا نہیں کریں گے، سب کے خلاف تحقیقات کی جائیں تو مشرف مان گئےکیو مساوی نے بتایا کہ اُس وقت کے نیب کے سربراہ جنرل امجد کے دور میں ہم سے بھرپور تعاون بھی کیا گیا مگر پھر جنرل امجد کو نیب سے ہٹا دیا گیا اور بعد میں آنے والے من پسند افراد کے خلاف تحقیقات رکواتے رہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us