سٹاک ایکسچینج میں یہ کس قسم کی تیز ی آگئی بھائی؟ آفیشل اکائونٹ سے ایسی بے ہود ہ تصویریں شئیر ہو گئیں کہ دیکھنے والوں کے کان لا ل ہوگئے


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہو تو کسی ملک کی معیشت کےلئے یہ اچھی خبر ہوتی ہے۔ لیکن جب سٹا ک مارکیٹ تیزی دکھانےکی بجائے کچھ اور ہی دکھانا شرو ع کردے تو یہ منظر دیکھنے والوں کو کچھ زیادہ متاثر نہیںکرتا۔ بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس اے) کے آفیشل اکاؤنٹ سے اداکارہ مونی رائے کی گلیمرس تصاویر شیئر

Advertisement

کردی گئیں۔بھارتی اداکار مونی رائے اس وقت خبروں میں آئیں جب بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی گلیمرس تصاویر شیئر کی گئیں۔اداکارہ کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہفتے کے دن کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ ہوش ربا تصویریں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیگ استعمال کیے گئے تھے۔بعدازاں یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹا دی گئی اور اس پر معافی مانگتے ہوئے انسانی غلطی قرار دیا گیا۔ این ایس اے نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ سے متعلق پوسٹ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے اور یہ اکاؤنٹ چلانے والی ایجنسی سے یہ غلطی ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us