کیسا لگا میرا مزاق۔۔۔ پچھلے دو ڈھائی سالوں سے یہ کام سرے سے ہوا ہی نہیںتھا بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سامنے آگئی


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ طویل بریک ڈائون کے پیچھے حکومتی نااہلی ہے جس نےپاو رپلانٹس کی دیکھ بھال ہی چھوڑ دی ہے۔انھوںنے بتایا کہ این ون کے تعطل کی وجہ سے بھی بریک ڈائون ہوا۔ملک بھر میں جاری پاور بریک ڈاؤن کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے

ایک ٹویٹ میں کہا کہ ن لیگ نے دیکھ بھال کا ایک نظام شروع کیا تھا، اس سائیکل کے تحت اہم پوائنٹس جیسا کہ گدو، جامشورو، مظفر گڑھ وغیرہ کے انسولیٹرز کی صفائی، سیفٹی پیرامیٹرز کی چیکنگ اور اہم جگہوں پر سپیشل کوٹنگ شامل تھی، لیکن پی ٹی آئی حکومت ان گرمیوں میں مینٹیننس کرنے میں ناکام رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ن لیگ نے ’این ون‘ سسٹم سٹیبلٹی پراسیس بھی شروع کیا تھا۔ اس کا فائدہ یہ تھا کہ اگر کوئی بڑا پاور پلانٹ بریک ڈاؤن ہو بھی جائے تو سسٹم چلتا رہے لیکن پی ٹی آئی نے اس کام کو بھی بند کردیا۔ اگرچہ عمران خان اور ان کی ٹیم کی ساکھ مشکوک ہے لیکن یہ بھی واضح ہے کہ یہ لوگ نا اہل ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us