یہ اپنے تحفظات اپنے پاس رکھو ممبئی حملہ کیس :پاکستان نے امریکہ کو کھری کھری سنا ڈالیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفترخارجہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنے تحفظات بھارتی دہشتگردی، مالی معاونت اور فروغ تک محدود رکھے۔ممبئی حملے کیس میں بھارت کی جانب سے گواہ بھیجے جانے میں رکاوٹ کے باعث قانونی عمل رکا ہوا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے امریکا کی جانب سے جاری بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملہ

کیس کے متعلق کافی ناقابل تردید ثبوت پہلے ہی فراہم کیے جاچکے ہیں، پاکستان اپنے قوانین پر مکمل عملدرآمد اور اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔ پاکستان کا قانونی نظام مؤثر ہے، قانونی عمل کے ذریعہ تحقیقات، پراسیکیوشن اور بتدریج سزا پر عمل ہورہا ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us