لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ شعیب ملک کی گاڑی کو بدترین حادثہ ہو گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک کی سپورٹس کار حادثے کا شکا ر ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک کی سپورٹس کار ریسٹورنٹ کےباہر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی
جس کے نتیجے میں گاڑی کے فرنٹ کو نقصان پہنچا۔ تاہم حادثے میں وہ خود محفوظ رہے۔ شعیب ملک گاڑی کی رفتار پر قابو نہ رکھ سکےجس کے نتیجے میں سپورٹس کار کھڑے ٹرک کی عقبی جانب جا ٹکرائی۔ یہ حادثہ قذافی سٹیڈیم کے نزدیک پیش آیا۔