پاکستان صحیح نہیں چل رہاتھاواپڈ انے سوچاکہ۔۔۔بجلی بریک ڈائون کے بعد اداکار بھی میدان میں آگئے ،کیاکچھ کہہ دیا؟جانیں


کراچی (ویب ڈیسک )گزشتہ رات پاکستان بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا کہ اچانک پورے پاکستان کی ایک ساتھ بجلی کیسے چلی گئی۔جیسے ہی پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا تو سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کی بھرمار بھی دیکھنے میں آئی اور صارفین بھی مزے سے ان میمز کو شیئر کرنے لگے اور پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگا۔صارفین کی جانب سے جہاں مزاحیہ میمز

شیئر کرنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے تو وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے بھی بجلی کے بریک ڈاؤن پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جانے لگا۔پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘دی فالٹ ان اوَر تار’ اور ساتھ ہی انہوں نے بلیک آؤٹ اور الیکٹریسٹی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔مومنہ نے کہا کہ مزاق کے علاوہ میں امید کرتی ہوں کہ تمام تر لوگ محفوظ ہوں گے۔ اداکار نور حسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ‘پاکستان صحیح نہیں چل رہا تھا واپڈا نے سوچا ‘آف’ کر کے ‘آن’ کرتے ہیں۔اداکارہ زارا نور عباس نے بھی پاکستان بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘چلو جی میرا بگ باس کا ایپی سوڈ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہا اس نیٹ ورک پر، وائے وائے بھی نہیں چل رہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us