عبدالرحمٰن غازی نے عدنان صدیقی اورہمایوں سعید کے بعد اب کس پاکستانی اداکار سے ملاقات کرڈالی؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا


کراچی (ویب ڈیسک )شوبز سے کنارہ کشی کرنے کے بعد حال ہی میں شوبز میں واپسی کا اعلان کرنے والے اداکار فیروز خان نے پاکستانی دورے پر آئے ترک اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔جلال آل 7 جنوری کو ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے۔پاکستان پہنچنے کے بعد جلال آل نے عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید

Advertisement

سے ملاقات کرنے کے علاوہ 8 جنوری کو وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ طور پر جلد ہی بنائے جانے والے ڈرامے ‘ترک لالا’ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔وزیر اعظم نے ترک وفد کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت پاکستان دونوں ممالک کی مشترکہ پروڈکشن کمپنیوں کے تحت بننے والے ‘ترک لالا’ کی تیاری میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جلال آل نے انسٹاگرام پر پاکستانی اور کشمیری جھنڈے سمیت ترک جھنڈے کے ساتھ کمرے میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اردو میں پاکستانیوں کے لیے محبت کا پیغام جاری کیا تو اداکار فیروز خان نے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔جلال آل کی تصویر پر اداکار فیروز خان نے ان کے لیے محبت کا پیغام لکھتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ترک اداکار کو پیغام دیا کہ اگر انہیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔فیروز خان کے کمنٹس پر جلال آل نے بھی جواب دیا اور ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے رابطہ کریں گے۔اور اب اداکار فیروز خان نے ترک ڈراما ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل سے ملاقات کی ہے۔فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ ہر جاری پوسٹ میں اداکار جلال آل کے ساتھ

تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے ملاقات سے متعلق بتایا۔اداکار فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جلال آل کی پاکستان آمد پر بہت خوشی ہوئی، انہوں نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ترک اداکار کے لیے اسی محبت کا اظہار کریں جو ترکوں کو پاکستان اور پاکستانی بہن، بھائیوں سے ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کے انمول تحائف اور محبت کا شکریہ جلال، میں جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔ان کی اسی پوسٹ پر اداکار جلال آل نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ میں نے جو تحفہ دیا ہے وہ تحفے سے زیادہ ہے، آپ اس کے حقدار ہیں۔جلال آل نے مزید کہا کہ انشااللہ آپ انسانیت، اسلام، ثقافت، آرٹ اینڈ ترکی-پاکستان کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں گے۔علاوہ ازیں جلال آل نے انسٹاگرام اسٹوری میں فیروز خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کراچی میں اداکار سے ملاقات کی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us