لاہور( ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا کہ نالائقوں کا ٹولہ سسٹم میں موجود بجلی بھی پاکستانیوں کوفراہم کرنے کے صلاحیت نہیں رکھتا۔ اتوار کو بجلی کے بریک ڈائون کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ کرائے کے ترجمان بھاشن کے بجائے ملکی مسائل پرتوجہ دیں تو وہ یقینا
حل ہوجائیں،باتیں چاند،مریخ پر جانے کی کرتے ہیں صلاحیت1یونٹ بجلی کاپیداکرنے کی نہیں،نوازشریف کے جانے کے بعد تمام میگاپروجیکٹس کو بریک لگ گئی ہے۔