یااللہ خیر،ایک دن میں دوسرادھماکا،پاکستان کااہم ترین شہرگونج اٹھا،متعددگاڑیاں تباہ ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا


تربت(نیوزڈیسک)بلوچستان کے شہر تربت دھماکے سے لرزا ٹھا،ایک شخص شدید زخمی جبکہ دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں،قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ابتدائی اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں سینما چوک پر زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ دھماکے سے وہاں موجود دو گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں ۔دھماکے کے فوری بعد پولیس سمیت سکیورٹی ادارے اورامدادی ٹیمیں

جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پتہ چل سکے ۔پولیس حکام کے مطابق ابھی تک اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ دھماکہ خیز مواد کہاں نصب کیا گیا تھا ،مزید تحقیقات کے بعد ہی اس نتیجے پر پہنچا جاسکے گا کہ دھماکہ کیسے کیا گیا ۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us