نالائق حکومت کوکچھ علم نہیں،بجلی کے بریک ڈاون پر مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی ، حیران کن بیان جاری کر دیا


لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن پر پاکستان مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی ہے اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اندھیرےمیں ڈوباہواہےاورکسی کومعلوم نہیں کہ ایساکیوں ہواہے؟نااہل،نالائق حکومت کوکچھ علم نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ نااہلی کی ایک قیمت اورسزاہےجسےآج پوری قوم اداکررہی ہے۔واضح رہے

کہ نصف شب کے قریب پاکستان کے بیشتر شہروں اور دیہات میں اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا اور ملک کے بڑے بجلی گھروں جہلم، منگلا، تربیلا میں پاور پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے سندھ ،پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بجلی کانظام درہم برہم ہو گیا۔بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں دوسری طرف ترجمان پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوئنسی اچانک 50سے 0 پر آنے سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، فریکوئنسی گرنے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ، عوام سے تحمل کی اپیل ہے، تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن ہر پہنچ چکی ہیں اور وفاقی وزیر پاور عمر ایوب بجلی بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us