دارالحکومت میں بم دھماکا،سیکورٹی فورس کے ترجمان سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،چھٹی کے دن انتہائی افسوسناک خبرآگئی


کابل(ویب ڈیسک )افغان دارالحکومت میں بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے کرتینا میں آج صبح سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا وادان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے۔رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا

جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جب کہ اب تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us