مجھے ابھی تک تنخواہ نہیں ملی اپنی جیب سے ہی خریدنی پڑے گی مارکیٹ میں مچھلی کا ریٹ سن کر فردوس عاشق اعوان نے کیا کہا


اسلام آباد،منچن آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز لاہور میں سہولت بازار سے مچھلی خریدی ۔ اس موقع پر دکاندار نے معاون خصوصی کے لیے مچھلی کے رعایتی نرخ پانچ سو روپے بتائے۔ فردوس عاشق اعوان نے دکاندار کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو قیمت سب سے لے رہے ہو مجھ سے بھی وہی لو۔مچھلی کی قیمت ادا کرنے کے بعد معاون خصوصی نے کہا کہ یہ پیسے اپنی جیب

سے دئیے ہیں، حکومت نے تو ابھی تنخواہ بھی نہیں دی۔ اس موقع پر سیاسی طنز کرتےہوئے فردوس عاشق اعوان بولیں کہ نوازشریف ٹرائوٹ مچھلی کھاتے کھاتے برطانیہ پہنچ گئے ہیں اور یہاں سے ساری ٹرائوٹ ختم کر گئے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us