لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے ایک شہری نے دوکان سے شوارمہ خریدا تو اس میں سے چوہا نکل آیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی دیکھی جاسکتی ہے ، جس میں ایک شخص ہاتھ میں شوارما لے جا رہا ہے جس کے اندر چوہا بھی موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا
ہے کہ ایک شخص ہاتھ میں شوارما لیے کھڑا ہے اور اس کے شوارمے کے اندر چوہا بھی موجود ہے ۔یہ شخص دوکان کے ملازم کو بلا کر اس بات کی شکایت کر رہا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوکان کا نام eiffel cafe ہے ۔اس ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈ یا صارف نے پیغام لکھا کہ کھوتا ،کتا اور اب چوہا ،کج رہ گیا تے دسو۔
لاہورمیں شوارمے سے چوہا نکل ایا ۔۔کج رہ گیا تے دسو۔۔۔
کھوتا کتا اور اب چوہا pic.twitter.com/XPQ4GknKfm— Ali Sahi (@alisahijournlst) January 8, 2021