کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا ہے۔ فی تولہ قیمت میں700روپے کی کمی واقع ہو گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے
ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر 98 ہزار 251 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 23 ڈالر کمی سے 1893 ڈالر ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سونےکی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔