الیکشن تو لڑا جائے گا لیکن مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی مل کر کیا کرنے والی ہیں حکومت کےلئے پریشان کن خبر


مسلم لیگ (ن ) کا پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن لڑنےکا اعلان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) نے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن لڑنےکا اعلان کردیا۔ ن لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے کہا امید ہے پی ڈی ایم کی

جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گی۔ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز اوراحسن اقبال کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کااجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب کی 3 نشستوں پر پی ڈی ایم کامشترکہ امیدوار لانے پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہناتھاکہ سینیٹ میں الیکشن کامیدان بھی خالی نہیں چھوڑیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us