کرن جوہرکوکس معروف خاتون نے شادی کی پیش کش کی جسے انہوں نے ٹھکرادیا؟معروف ہدایت کار نے زندگی کے بڑے راز سےپردہ اٹھادیا


ممبئی (ویب ڈیسک )1998میں جب بالی وڈ فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ ریلیز کی گئی تھی تو اس وقت سے ہی بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر اور ہدایت کارہ فرح خان اچھے دوست ہیں۔ہدایت کارہ فرح خان نے کرن جوہر کی فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ میں مہمان اداکارہ کا کردار بھی ادا کیا تھا۔کرن جوہر متعدد انٹرویوز میں یہ بات بتا چکے ہیں کہ ایک مرتبہ فرح خان نے

انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن کرن جوہر نے فرح سے شادی نہ کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔ماضی میں کرن جوہر نے ایک شو ‘یاروں کی بارات’ میں بھی یہ بتایا تھا کہ فرح مجھ سے شادی کرنے میں دلچسپی رکھتی تھیں اور انہوں نے ایسا کرنے کی بہت کوشش کی تھی۔کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی اسکاٹ لینڈ میں شوٹنگ کے دوران فرح خان آدھی رات کے وقت تک میرے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ میرے کمرے میں بھوت آ گیا ہے۔دوسری جانب ہدایت کارہ فرح خان نے بھی ماضی میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایک بار کرن جوہر کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے شادی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔خیال رہے کہ ہدایت کارہ فرح خان نے بالی وڈ کی متعدد سپر ہٹ

فلموں کی ہدایتکاری کر چکی ہیں جن میں ‘اوم شانتی اوم’ اور ‘میں ہوں نہ’ جیسی فلمیں بھی شامل ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us