ن لیگ غریب ہوگئی ،پارٹی مالی بحران کاشکار،ملازمین کوکتنے ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ؟جانیں


لاہور(ویب ڈیسک ) اپوزیشن دور میں مسلم لیگ ( ن) مالی بحران کا شکار،مسلم لیگ ( ن) سیکرٹریٹ کے ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ گول ہو گئی۔ مسلم لیگ ( ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کام کرنیوالےملازمین تنخواہ سے محروم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ( ن)پنجاب کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر اخراجات کے سلسلے میں لیگی

رہنماؤں سے پانچ پانچ لاکھ روپے چندہ وصول کیاگیا اور گزشتہ سال اکتوبر سے ملازمین کی تنخواہیں دی جا رہی ہیں، تاہم اس سےقبل دومہینوں کی تنخواہ رہتی تھی جس میں ایک مہینےکی تنخواہ تو دےدی گئی لیکن ایک مہینےکی تنخواہ سےآج بھی مسلم لیگ ( ن) سیکرٹریٹ کے آفس گارڈز،سکیورٹی اہلکار اور ویٹر و دیگر ملازمین محروم ہیں۔مسلم لیگ( ن) کے ذرائع کے مطابق تقریباً چالیس ملازمین کام کر رہے ہیں جن کی تنخواہ کی مد میں تقریبا آٹھ لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us