ملک کے سب سے بڑے شہرکے اہم ترین علاقے میں کیمیکل فیکٹری کوآگ لگ گئی ،متعددافرادپھنس گئے ،امدادی کارروائیاںجاری


کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیمیکل فیکٹری میں لگی ہے جسے بجھانے کے لیے 6 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں جبکہ دیگر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے

اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کے اندر نہیں جا پا رہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے موقع مل رہا ہے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، خاتون سمیت کئی افراد کو فیکٹری سے نکالا بھی جا چکا ہے۔سندھ رینجرز نے پہنچ کر آگ سے متاثرہ فیکٹری کو حصار میں لے لیا، رینجرز کے جوان فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us