سانحہ مچھ کے شہدا کی آہوں وسسکیوں میں تدفین، رقعت آمیز مناظر


کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے کان کنوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہدا کے نماز جنازہ میںوفاقی وزیر زلفی بخاری،علی زیدی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو ،صوبائی وزرا

،سیاسی و سماجی رہنمائوں کی بڑی تعداد سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ،جاں بحق ہونیوالے افراد کو آہو ں و سسکیو ں میں ہزارہ ٹائون قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔تدفین کے موقع پر رقعت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،شہدا کے لواحقین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جبکہ وفاقی و صوبائی وزرائے حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت سیاسی و سماجی رہنما لواحقین کو دلاسے دیتے رہے ۔شہدا کی تدفین کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،جنازہ گاہ اور قبرستان کے باہر سینکڑوں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔واضح رہے کہ 4جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میںکوئلے کی کان میں کام کرنیوالے 10مزدوروں کو مسلح افراد نے قتل کرکے لاشیں پہاڑی علاقوں میں پھینک دی تھیں۔جس کے بعد جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے سینکڑوں افراد نے میتیں سڑک پر رکھ کر دھرنا دیدیا اور ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک وزیراعظم عمران

خان دھرنے میں نہیں آتے اور ہمیں انصاف نہیں دلاتے تب تک ہم اپنے پیاروں کی میتیں نہیں دفنائیں گے ،دھرنے میں اپوزیشن قیادت مریم نواز،بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی رہنمائوں نے بھی شرکت کی اور لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ۔معاملے کو حل کرنے کیلئے وفاقی وزرا اور بلوچستان حکومت کے اعلیٰ حکا م لواحقین سے مذاکرات کرتے رہے جو چھ روز کامیاب ہوئے۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ سطح کے وفود نے دھرنا دینے والی ہزارہ کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم عمران خان ان سے ملنے کیلئے ہفتے کو آئیں گے ،جس کے بعد لواحقین نے 9جنوری کو میتیں دفنانے کیلئے رضا مندی ظاہر کی اور ہفتے کی دوپہر میتوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔‎



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us